malegaontimes

بغیر ڈرائیور کے چلنے والی دنیا کی پہلی بس، ترک صدر رجب طیب اردگان نے کیا ٹیسٹ ڈرائیو

ترکی نے جدید ٹیکنالوجی کی دنیا میں اپنا لوہا منوانے کیلئے پہلی سیلف ڈرائیونگ الیکٹرک بس تیار کرلی۔ترک نشریاتی ادارے کے مطابق ترکی میں سیلف ڈرائیونگ الیکٹرک بس کی ٹیسٹ ڈرائیو ہوئی جس کی جانچ کے لیے ترک صدر رجب طیب اردگان نے مشاہداتی سفر بھی کیا۔ بس کو آرٹفيشل انٹيلی جنس ٹيکنالوجی کی مدد سے تيار کيا گيا ہے جبکہ 26 فٹ لمبی آطاق بس ميں جديد سنسر بھی لگائے ہيں۔



میڈیا رپورٹس کے مطابق بسیں کب تک سڑکوں پر چلیں گی اب تک واضح تاریخ سامنے نہیں آئی تاہم ترک صدر نے اس پراجیکٹ کی تکمیل کو بڑی کامیابی قرار دیا۔ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ سیلف ڈرائیونگ الیکٹرک بس بنانے والی کمپنیاں دنیا بھر میں اس سیکٹر کو فروغ دیں گی اور ترکی اس بس کو دیگر ممالک میں بھی متعارف کرائے گا۔

mt ads

error: Content is protected !!