Thursday, March 4, 2021
malegaontimes

دکانیں شروع کرنے کے تعلق سے مہاراشٹر پولیس کے اصول و ضوابط

مالیگاؤں کارپوریشن کی حدود میں ریڈ زون والے علاقوں کو چھوڑ کر دکانیں یا بازار مورخہ 5 جون 2020 سے شروع کیے جاسکتے ہیں ۔

دکانیں یا بازار جفت اور طاق عدد والی تاریخوں کے مطابق آئندہ کے حکم آنے تک جاری رہیں گے۔

A) مشرقی و مغربی گلی یا راستوں کے دونوں طرف شمال رُخ والی دکانیں جفت یعنی (2,4,6,8,10) جیسی تاریخ اور جنوب رُخ والی دکانیں طاق مطلب (1,3,5,7,9) جیسی تاریخوں میں شروع رہے گی۔

B) شمالی و جنوبی گلی یا راستوں کے دونوں طرف مشرق رُخ والی دکانیں جفت تاریخوں اور مغرب رُخ والی دکانیں طاق تاریخوں میں شروع رہےگی۔

طئے شدہ ‘الف’ اور ‘ب’ اس معاملے میں کوئی مسئلہ اُٹھتا ہے تو اس کے لیے پربھاگ کے چیئرمن کا فیصلہ قطعی اور آخری ہوگا۔

ان تمام دکانوں کو حکومت اور متعلقہ آفیسران کی معرفت دکانیں شروع کرنے کا اجازت نامہ ملا ہے اور وہ حکومت کی طئے شدہ تمام شرائط و ضوابط کے پابند ہوں گے۔ ذاتی طور پر اُنہیں کسی بھی فیصلہ پر دکانیں بند اور چالو کرنے کا اختیار نہیں ہوگا۔

شام 5 بجے کئ بعد کسی بھی طرح کی دکانیں کھلی رکھنے اور صبح 9 بجے سے قبل کھولنے کا اختیار کسی بھی دکاندار کو نہیں ہوگا۔

دکان میں سماجی دوری کے تمام اُصولوں پر عمل کرنا ضروری ہوگا۔

کارپوریشن کی حدود میں تمام لوگوں کو سامان کی خرید و فروخت کرتے وقت ماسک لگانا اِنتہائی ضروری ہوگا۔

دکانوں پر کسی بھی قسم کا ٹرائیل روم استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

دکانوں میں ایکسچینج پالیسی( سامان کی تبدیلی) نہیں کی جائے گی۔

خریدی کرنے کے لیے شہریوں کو چاہیے کہ وہ پیدل ہی جائیں ۔ زیادہ ضروری ہوتو سائیکل چلائیں، موٹر سائیکل و دیگر سواریوں کے استعمال سے پرہیز کریں۔

غیر ضروری سامان کی خریدی کے لیے طویل فاصلہ کی دکانوں کا انتخاب کریں۔ ضروری اشیاء کی خریدی کے لیے ہی گھر سے باہر نکلیں۔

سماجی دوری کے اُصولوں پر قائم نہ رہنے والی دکانوں کو کارپوریشن کی معرفت بند کردیا جائے گا۔


error: Content is protected !!