Thursday, March 4, 2021
malegaontimes

ممبئی کی ٹیچر نے دیا کرانا کا آن لائن آرڈر، ایک لاکھ کا لگ گیا چونا

کورونا وائرس کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں سے نہیں نکل رہے ہیں اور جتنا ہو سکتا ہے اتنا آن لائن آرڈر کر رہے ہیں. اس بات کا سبسے زیادہ فائدہ آن لائن فراڈ کرنے والوں کو ہو رہا ہے.

ممبئی کی ایک 33 سالہ خاتوں نے پولیس میں یہ رپورٹ درج کرائی ہے کی انکو آن لائن 1.02 لاکھ کا دھوکہ دیا گیا ہے. رپورٹ کے مطابق انہونے 1716₹ کا کراناسامان آن لائن آرڈر کیا تھا جو کے بعد میں کمپنی نے کینسل کر دیا تھا. اور اس کا ریفنڈ بھی نہیں دیا تھا کافی دنوں بعد خاتوں نے آن لائن کمپنی کا کسٹمر کیئر نمبر نکالا اور کال پر بات کی توسامنے والے نے انکو کچھ ایپ انسٹال کروایا اور اسکا استعمال کر کے انکو 1.02 لاکھ کا چونا لگا دیا.

پولیس نے نامعلوم ملزمان کو آئی پی سی کی دفعات 420 (دھوکہ دہی) اور 419 (شخصی طور پر دھوکہ دہی کی سزا) اور انفارمیشن ٹکنالوجی ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

Ad:


free-home-delivery


error: Content is protected !!