چنئی میں انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن ٹیم انڈیا کے اسپن بولر روی چندرن اشون نے 114 سال پرانہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے. انگلینڈ کی دوسری اننگ کے دوران اشون نے اننگ کی پہلی ہی گیند پر وکٹ لیکر یہ اعزاز حاصل کیا۔
اشون کی گیند پر، روری برنز نے سلپ پر اجنکیا رہانے کو کیچ تھما بیٹھے اور اس کے ساتھ ہی اشون کسی بھی ٹیسٹ اننگز کی پہلی ہی گیند پر وکٹ لینے والے دنیا کے تیسرے بالر بن گئے ہیں۔
ICYMI – Ashwin’s first ball strike in the 2nd innings@ashwinravi99 was given the new ball in the 2nd innings and he struck in his very first ball. Beautiful delivery to get Burns caught at slip.
📽️📽️https://t.co/CV8ad328nb #INDvENG pic.twitter.com/JKvBoNVaOo
— BCCI (@BCCI) February 8, 2021
ایسا ٹیسٹ کرکٹ میں 114 سال بعد ہوا اور یہ ریکارڈ اشون کے نام رہا۔ اس سے قبل، 1888 میں بابی پیل اور 1907 میں برٹ والجر نے یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ اب رویچندرن اشون بھی ان بالرز کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔