malegaontimes

ویب سیریز گندی بات کی اداکارہ گرفتار، پورن ویڈیوز بنا کر اپلوڈ کرنے کا الزام

الٹ بالاجی کی مشہور ویب سیریز گندی بات کی اداکارہ گہنا وششٹھ کو ممبئی کرائم برانچ کی پراپرٹی سیل نے پورن ویڈیوز ریکٹ چلانے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ اداکارہ پر اپنی ویب سائٹ کیلئے پورن ویڈیو شوٹ کرنے اور انہیں اپ لوڈ کرنے کا الزام ہے۔ انہیں آج ممبئی کی ایک عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ پولیس دیگرماڈلس، سائیڈ ایکٹرس اور کچھ پروڈکشن ہاوس کی حصہ داری پر بھی نگرانی کررہی ہے، جن پر ایڈلٹ فلموں کو موبائل ایپ اور ویب سائٹوں پر اپ لوڈ کرنے کا الزام ہے۔



اس معاملہ کے سامنے آنے کے بعد پولیس تیزی سے جانچ کررہی ہے۔ مس ایشیا بِکنی کا تاج جیتنے والی گہنا وششٹھ نے اشہتارات، ہندی اور تیلگو سنیما میں کام کیا ہے۔ ویب سائٹ پر فحش مواد اپ لوڈ کرنے کو لے کر سنیچر کی دوپہر کو گہنا سے پوچھ گچھ کی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق گہنا کا خود کا پروڈکشن ہاوس تھا، جہاں پر ویب سیریز اور سیریل کے نام پر پورنوگرافک ویڈیوز بنائے جاتے تھے اور انہیں اپ لوڈ کیا جاتا تھا. اس معاملہ میں کرائم برانچ نے اب تک پانچ افراد کو گرفتار کیا تھا ۔ گہنا کو ملا کر گرفتار افراد کی تعداد اب چھ ہوگئی ہے.

mt ads

error: Content is protected !!