Friday, February 26, 2021
malegaontimes

گئو کشی کے ملزم جسیم الدین عرف منا پولیس انکاؤنٹر میں ہلاک

الٰہ آباد میں گئو کشی کے ملزم جسیم الدین عرف منا پولیس انکاؤنٹرمیں شدید طور سے زخمی ہو گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق جسیم الدین پر الہ آباد اور فتح پور کے پولیس تھانوں میں گئو کشی سمیت کئی سنگین معاملوں میں مقدمات درج ہیں ۔ ایس پی گنگا پار دھول جائسوال کے مطابق جسیم الدین سوراں علاقے میں کوئی سنگین واردات انجام دینے کے مقصد سے آیا تھا ۔ مخبروں کے ذریعے اطلاع ملنے پر پولیس فورس نے جسیم الدین کو چاروں طرف سے گھیر لیا ۔

Ayesha-ladies

پولیس کی طرف سے گھیرا بندی کئے جانے پر جسیم الدین کی طرف سے پولیس پر فائرنگ کی گئی ۔پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی ۔ پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ کئے جانے پر جسیم الدین شدید طور پر زخمی ہو گیا ۔ جسیم الدین کے پیر وں میں کئی گولیاں لگی ہیں ۔ شدید طور سے زخمی حالت میں اس کو شہر کے سرکاری سروپ رانی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ جہاں اس کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے ۔

پولیس کی طرف سے جسیم الدین عرف منا کو ایک شاطر مجرم قرار دیا جا رہا ہے جس پر مختلف پولیس تھانوں میں کئی سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں ۔پولیس کے مطابق گئو کشی کے معاملے میں جسیم الدین کی کافی دنوں سے تلاش کی جا رہی تھی ۔ جسیم الدین گئو کشی کی وارادت انجام دینے کے بعد سے فرارچل رہا تھا ۔ پولیس نے جسیم الدین کے قبضے سے ایک پستول اور کارتوس بر آمد ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

mt ads

error: Content is protected !!