Friday, February 26, 2021
malegaontimes

گھریلو گیس سلینڈر ہوا مہنگا، فی سلنڈر 25 روپے زائد ادا کرنے ہونگے

سرکاری ملکیت والی تیل کمپنیوں نے رسوئی گیس کی قیمت میں اضافہ کیا ہے۔ گھریلو سلنڈرس اور کمرشیل سلنڈرس کی نئی قیمتوں پر آج سے اطلاق ہوگیا۔ فی سلنڈر 25 روپئے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ یہ اضافہ ملک گیر سطح پر لاگو ہوگا۔ اُترپردیش کے آگرہ میں 14 کیلوگرام رسوئی گیس سلنڈر 707 روپئے کے بجائے 732 روپئے میں ہوگا۔ بہار میں 25 روپئے اضافہ کے بعد فی سلنڈر کی قیمت 817.50 روپئے ہوگئی ہے۔ اگرچہ گھریلو پکوان گیاس سلنڈر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، تاہم کمرشیل ایل پی جی سلنڈرس میں جو 19 کیلوگرام کے ہوں گے، 6 روپئے کم کئے گئے ہیں۔ اب ان سلنڈرس کو 1572 روپئے کے بجائے 1566 روپئے میں خریدا جاسکتا ہے۔



یکم فروری کو کمرشیل ایل پی جی سلنڈرس کی قیمت میں 190 روپئے کا اضافہ کیا گیا، تاہم گھریلو گیس کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا تھا۔ دسمبر میں 2 مرتبہ قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔ فی سلنڈر 50 روپئے اضافہ کیا گیا تھا۔ ڈسمبر میں فی سلنڈر 707 روپئے میں دستیاب تھا۔

mt ads

error: Content is protected !!