Friday, March 5, 2021
malegaontimes

گھرپٹی سروے کا کام بند کروانے کے لئے اعتراض فارم عبداللہ نگر سے حاصل کریں: عبداللہ نگر کی سوشل کمیٹی کا اعلان

مالیگاؤں(پریس ریلیز): عبداللہ نگر سوشل کمیٹی کی جانپ سے پریس ریلیز کے ذریعے ایک اعلان جاری کیا گیا ہے کہ، عوام سے بغیرمشورہ لئے کارپوریشن کے کمشنر، پرائیویٹ کمپنی کے افراد سے گھر پٹی سروے کا کام کروارہے ھیں جس سے عوام میں ناراضگی پائی جارہی ہے. عبدالعزیزمستری روڈ شوسل کمیٹی عبداللہ نگر روز اول سے اس کے لئے سروے کام بند کرنے کے لئے تحریک چلارہی ہے، تاکہ عوام کا کسی بھی قسم کاکوئی بھی نقصان نہ ہو اور مالی حالت بھی خراب نہ ہو.

ویسے بھی عوام لاؤک ڈاؤن کے بعدسے ٹوٹ چکی ہے، اسی باتوں کولے کرمتحرک سماجی شوسل ورکر احمد بن عبدالعزیز وغیرہ ایک فارم بھر کر روزانہ کارپوریشن میں جمع کروارہے ہیں. جس کی قیمت صرف پانچ روپئے ہے. اس کے لئے روزانہ بعد نماز عشاء سعید بھائی کپڑے والے مولانا انیس جمالی کی شاپنگ میں بھرا جارہا ہے. لہذا زیادہ سے زیادہ عوام اس سے فائدہ اٹھائیں اور ظالمانہ گھرپٹی سروے کو بند کروائیں اسطرح کی گزارش عبداللہ نگر سوشل کمیٹی کی جانب سے کی گئی ہے.

mt ads

error: Content is protected !!