Thursday, March 4, 2021
malegaontimes

غازی آباد شمشان حادثہ: 23 افراد ہلاک، متعدد افراد کے خلاف مقدمہ درج

یوپی کے غازی آباد میں شمشان گھاٹ پر خراج تحسین کے دوران ایک انتہائی اندوہناک حادثہ پیش آیا، میت کی آخری رسومات کے دوران گھاٹ کا کچھ حصہ ٹوٹ کر گر گیا۔ اس میں 23 افراد ہلاک، جبکہ 20 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ حادثے میں ہلاک ہونے والے ایک مقتول کے بیٹے نے پولیس میں شکایت درج کراتے ہوئے یہ الزام لگایا ہے کہ ای او اور دیگر عہدیداروں نے ٹھیکیدار کی ملی بھگت میں ناقص تعمیراتی سامان استعمال کیا۔ جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ہے۔

پولیس میں تحریری شکایت درج ہونے کے بعد ای او نہارکا سنگھ، سپروائزر اشیش، ٹھیکیدار اجے تیاگی اور دیگر افراد کے خلاف کیس درج کر لیا ہے. ان سبھی افراد کو حراست میں لیکر ان کے خلاف کاروائی شروع کر دی گئی ہے.

وزیر اعظم نریندر مودی اور اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اس واقعے پر غم کا اظہار کیا۔ مودی نے ٹویٹ کیا، “اترپردیش کے مراد نگر میں ہونے والے حادثے کی خبروں سے انتہائی رنج ہوا ہے۔”

ریاستی حکومت امدادی کاموں میں مصروف ہے۔ اس حادثے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کے ساتھ ساتھ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش بھی کی گئی ہے۔ آدتیہ ناتھ نے ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے لئے ہر ایک کو 2 لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

error: Content is protected !!