Saturday, February 27, 2021
malegaontimes

کورونا وائرس سے بچنے کے لیے 2 لاکھ 89 ہزار کا سونے کا ماسک

پونے : کورونا وائرس کے انفیکشن سے بچنے کے لیے یہاں کے ایک کاروباری شخص نے اپنے لیے دو لاکھ 89 ہزار روپے کا سونے کا ماسک بنایا ہے۔ پونے کے قصبے پامری چنچواڈ کے رہائشی بزنس مین شنکر کورہڑے نے سونے کا ماسک پہننے کے بعد میڈیا کو بتایا کہ اس ماسک کو بنانے کے لیے تقریباً 55 گرام سونا استعمال کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ٹیلی ویژن پر چاندی کے ماسک کی بر دیکھی ہے۔ اس کے بعد میں نے اپنے سنار سے بات کی اور سونے کا ماسک بنوالیا۔ بزنس مین نے بتایا کہ سنار نے 10 دن میں ماسک بنالیا۔ اس کی لاگت 2 لاکھ 89 ہزار روپے ہے۔ کورہڈے نے کہا کہ انہوں نے عالمی وبا کورونا کے دوران ضرورت مند لوگوں میں امدادی سامان بھی تقسیم کیا ہے۔

اس سے قبل پمپری چنچواڑ سے تعلق رکھنے والے ایک اور تاجر دتہ فوگے 2012 میں اس وقت منظر عام پر آئے تھے جب انہوں نے 3.5 کلو گرام کی سونے کی قمیض بنائی تھی اور اسے عوامی طور پر پہنا تھا۔ اس قمیض کی قیمت 1.27 کروڑ تھی۔ ساہو کار اور چٹ فنڈ بزنس مین فوگے کو 2016 میں لوگوں کے ایک گروپ نے قتل کیا تھا جس کی ممکنہ وجہ مالی تنازعہ تھی۔


automobile-ad


malegaontimes ads

error: Content is protected !!