Thursday, March 4, 2021
malegaontimes

حج 2021 پر غیر یقینی صورتحال، ابھی تک کوئی حتمی اعلان نہیں

کورونا وباء کے بعد سعودی عرب میں مقدس مساجد کی انتظامیہ نے کہا ہیکہ عمرہ کی بحالی سے لیکر اب تک 85 لاکھ سے زیادہ افراد کے لئے نماز اور عمرہ کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔ مساجد کے انتظامیہ کے مطابق 4 اکتوبر 2020ء سے 6 فروری 2021ء تک 22 لاکھ 14 ہزار افراد نے عمرہ اور 63 لاکھ 20 ہزار افراد نے مسجدالحرام میں نماز ادا کی۔ حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کہا کہ کورونا وباء کے دوران معتمرین اور زائرین کو عمرہ اور زیارت مدینہ منورہ کو ممکن بنانے میں حرمین شریفین کے انتظامیہ کی عالمی سطح پر ستائش کی جارہی ہے اور بے شک اس کا سہرا سعودی قیادت کے سر جاتا ہے۔

success coaching classes malegaon

”کورونا وبا کے دوران مسجدالحرام اور مسجد نبویؐ میں سعودی عرب کی خدمات” کے زیرعنوان سمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے ان باتوں کا ذکر کیا۔ شیخ السدیس نے مزید کہا کہ عصرحاضر میں میڈیا سب سے بڑا ہتھیار بن چکا ہے۔ ہم اس کے ذریعہ اپنے عقائد، اپنی ثقافت، اپنا طریقہ کار، اخلاق، اقدار، روایات کو میاناروی اور اعتدال پسندی سے پوری دنیا کو روشناس کرا رہا ہے۔ علاوہ ازیں مقدس شہروں میں زائرین کیلئے فراہم کی جانے والی سہولتوں کا بھی تعارف کرارہا ہے اور دنیا پر یہ بھی عیاں کیا جارہا ہیکہ سعودی قیادت مقدس شہروں کے زائرین کیلئے کیا کچھ کررہی ہے۔

مملکت نے اس عرصہ میں معتمرین اور زائرین کیلئے بے مثال انتظامیہ کے ذریعہ مسلمانان عالم کیلئے عمرہ اور زیارت مدینہ منورہ کو کامیابی کے ساتھ ممکن بنایا ہے۔ حج 2021ء کی آمد آمد ہے مگر اب تک اس سلسلہ میں کوئی حتمی اعلان نہیں کیا گیا۔ واضح رہیکہ حج 2020ء میں مملکت سعودی عرب نے صرف ایک محدود تعداد میں عازمین کو حج کی اجازت دی تھی۔

mt ads

error: Content is protected !!