Thursday, February 25, 2021
malegaontimes

امسال سفر حج رد ہونے کا خدشہ، 15جون کو سعودی حکومت لے گی فیصلہ

اس وقت پوری دنیا کوروناوائرس جیسی  وبا سے پریشان نظر آرہی ہے۔ اور اس سے بچاؤ کی نت نئی تابیر اپنائی جا رہی ہے۔  اسی کے مد نظر اس بات کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہیکہ اس سال سفر حج ۲۰۲۰ رد ہونے کا امکان ہے۔  آپ کو بتادیں کہ ہر سال سفر حج پر دنیا بھر  سے تقریبا 2 ملین مسلمان سعودی عرب پہنچتے ہیں۔ ان میں مقامی لوگوں کے علاوہ  پوری دنیا کے لوگ موجود رہتے ہیں، لیکن اس مرتبہ سفر حج پر جانے کیلئے  فی الحال کوئی ہلچل نظر نہیں آرہی ہے۔

ان سبھی باتوں کو دیکھتے ہوئے سعودی حکومت سفر حج کو لیکر فی الحال کچھ فیصلہ نہیں لے پائی ہے۔، ان کا کہنا ہے کہ مقامی  لوگوں کے علاوہ دوسرے ممالک سے آنے والے لوگوں کی صحت کو لیکر بھی  وہ پوری طرح سے فکرمند ہیں۔ وہ نہیں چاہتے کہ یہاں پہنچنے کے بعد کوئی بیمار ہو۔

اس سال سفر حج ہوگا یا نہیں اس پر 15 جون کو  سعودی حکومت فیصلہ لینے والی ہے، اگر حج ہوگا تو کتنے لوگوں کو مکہ اور مدینہ میں رہنے کی اجازت ہوگی یہ بھی فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔ایسا بھی  ہے کہ کوروناوائرس کے مد نظر اس مرتبہ سعودی حکومت صرف مقامی لوگوں کو ہی حج کی اجازت دے۔ اس کے علاوہ دنیا کےکچھ اہم  چنندہ لوگوں کو بھی مبارک سفر حج کی اجازت مل سکتی ہے۔


error: Content is protected !!