Thursday, February 25, 2021
malegaontimes

سفر حج کینسل کروانے پر ڈپازٹ رقم بنا کٹوتی کے ہوگی واپس

 اس وقت کرونا وائرس کی وجہ سے  حج 2020 کے لئے ہندوستان میں ابتدائی کام شروع کرنےکے لئے صرف چند ہفتے  باقی ہیں ، اس کے باوجود سعودی حکام نے حج 2020 کے بارے میں مزید کوئی پیش رفت نہیں  دکھائی ہے۔موصولہ متعدد انکوائریوں کے پیش نظر اور حج پر غیر یقینی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہندوستان کی حج کمیٹی کے ذریعہ یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔

 جو حجاج اس سال اپنا  سفر منسوخ کرنا چاہتے ہیں تو  ان کی اب تک ادا کی گئی پوری رقم بغیر کسی کٹوتی کے واپس کردی جائے گی ۔  جو حجاج اپنے سفرکو منسوخ کرنا چاہتے ہیں وہ حج کمیٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب کینسل فارم (کاپی منسلک) پر کریں اور بینک پاس بک / منسوخ چیک کی کاپی کے ساتھ [email protected] پر ای میل کریں۔  اسطرح کی نوٹس حج کمیٹی کے  چیئرمین (HCOI) کی منظوری سے جاری کی گئی ہے.

haj committee


error: Content is protected !!