Wednesday, March 3, 2021
malegaontimes

مالیگاؤں: حکیم نگر کے نوید کوثر نامی شخص پر لگا تقریبا 38 لاکھ روپے کے دھوکے کا الزام، معاملہ پولس میں درج

کل ہی شہر کے کمال پورہ علاقے میں دھوکہ دھڑی کا واقعہ سامنے آیا تھا جس معاملے میں پولس ابھی تحقیقات کر رہی ہے۔ آج پھر ایک سنسنی خیز معاملے کا انکشاف ہوا جسمیں محلہ حکیم نگر کے ساکن نوید کوثر محمد اظہر(سروے نمبر 215/1، وارڈ نمبر 72) کے خلاف سدھیر گنگا بھشن کلنتری نامی شخص جو کہ منگل وار وارڈ نہرو چوک کے ساکن ہیں انہوں نے تقریبا 38 لاکھ 43 ہزار 200 روپے ہڑپنے کا الزام لگایا ہے۔

آزاد نگر پولس اسٹیشن سے ملی ہوئی معلومات کے مطابق سدھیر گنگا بھشن نے یہ الزام لگایا کہ نوید کوثر نے پاور لوم اور پاور لوم ٹیکسٹائل سے متعلق لوازمات کی شکل میں انکو 38 لاکھ 42 ہزار 200 روپے کا دھوکہ دیا ہے۔ اس معاملے میں آزاد نگر پولس اسٹیشن نے تعزیرات ہند کی دفع 420/406 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اس معاملے میں آگے کی کارروائی کا اور دیگر تفصیلات کا انتظار ہے۔

error: Content is protected !!