نئی دہلی: ‘بگ باس 13’ سے شہرت پانے والے اور اپنی مخصوص انداز میں لوگوں پر تنقید کرنے والے ہندوستانی بھاؤ چرچہ میں رہنا رہنا بخوبی جانتے ہیں۔ انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے اپنے مداحوں اور ممبئی پولیس کو آگاہ کیا ہیکہ انہیں پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے لیفٹیننٹ کرنل کی طرف سے دھمکی دی گئی ہے۔
ان کے مطابق ، انہیں پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے لیفٹیننٹ کرنل کی طرف سے دھمکی دی گئی ہے۔ بھاؤ نے ٹویٹر پر اس دھمکی کے بارے میں لکھا ہے۔ آئی ایس آئی کے لیفٹیننٹ کرنل نے ان کو جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایس آئی کے لوگ ممبئی پہنچ گئے ہیں۔ بھاؤ نے اس نمبر کے بارے میں بھی بتایا ہے جس سے انہیں دھمکی دی جارہی ہے۔ بھاؤ نے اس دھمکی آمیز کال کی مکمل ریکارڈنگ رکھنے کا بھی دعوی کیا ہے۔ ہندوستانی بھاؤ نے اس ٹویٹ میں ممبئی پولیس کو ٹیگ کیا ہے۔ اس معلومات کو ٹویٹر پر شیئر کرنے کے علاوہ ہندوستانی بھاؤ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے ، جس میں وہ آئی ایس آئی کے ایک شخص سے گفتگو کر رہے ہیں۔
اس ویڈیو میں ، بھاؤ اس شخص سے پوچھ رہے ہیں کہ وہ کب تک آئی ایس آئی کے لوگوں کو بھیج رہا ہے۔ اس ویڈیو میں ، انہوں نے ممبئی پولیس کے ساتھ ہی مہاراشٹر کے وزیر اعلی ، این سی پی رہنما انیل دیشمکھ ، وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کو بھی ٹیگ کیا ہے۔ ہندوستانی بھاؤ کے پرستار بخوبی واقف ہوں گے کہ ان کی بہت سی ویڈیو میں انہوں نے پاکستان کو کھری کھوٹی سنائی ہے۔
ISI Ke Lieutenant Colonel Ne Di Mujhe Jaan Se Maarne Ki Dhamki. Or Kaha Humare Log Aap Ke Shaher Main Pohoch Gaye Hai, Ye Who Number Hai Jisse Mujhe Dhamki Aa Rahi Hai, Mere Pass Uski Puri Recording Hai, +923473999300, +447754534324 @MumbaiPolice @CPMumbaiPolice
— Hindustani Bhau (@RealKingbhau) June 30, 2020