Friday, February 26, 2021
malegaontimes

امتیاز جلیل نے شیئر کیا حیرت انگیز ویڈیو، شیوسینا نشان والی کار نے بندوق سے ٹریفک کو روکا

مہاراشٹر کے ممبئی پونے ایکسپریس وے پر حیران کر دینے والا ویڈیو سامنے آیا ہے جو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لونہ والا گھاٹ کے قریب ایک کار ٹریفک میں پھنس گئی۔ کار میں آگے دو افراد اور پیچھے ایک شخص سوار تھا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب گاڑی ٹریفک میں پھنسی تو کار میں سوار دو افراد نے بندوق کی نوک پر بڑی گاڑیوں کو روکا اور راستہ خالی کرا کے آگے بڑھے۔اس واقعہ کا پورا ویڈیو مجلس اتحاد المسلمین کے ایک کارکن نے اپنے موبائل کیمرے میں قید کر لیا اور رکن پارلیمان امتیاز جلیل کو بھیج دیا۔ جس کے بعد امتیاز جلیل نے مہاراشٹر حکومت پر سوال اٹھائے اور کہا ہے کہ ریاست میں غنڈہ راج قائم ہے۔

رکن پارلیمان نے کہا ہے کہ جو گاڑی میں بیٹھ کر یہ لوگ بندوق دکھا رہے تھے اس پر شیوسینا کا لوگو بنا تھا۔ اسی وجہ سے ان شر پسندوں نے اتنی ہمت کی۔رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے یہ ویڈیو ٹیوٹر پر بھی شیئر کیا جس کے بعد مہاراشٹر کے وزیر قانون نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے لیکن رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے اس کمیٹی پر سوال اٹھایا ہے کہ گاڑی کا نمبر صاف دکھائی دے رہا ہے اور پستول بھی نظر آ رہا ہے لیکن اس پر کوئی کاروائی نہیں کی جا رہی ہے۔

error: Content is protected !!