Friday, March 5, 2021
malegaontimes

ایم آئی ایم کے رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل کرونا سے متاثر

اورنگ آباد: اورنگ آباد کے ایم آئی ایم رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل کرونا پازیٹیو پائے گئے ہیں۔ پچھلے کچھ دنوں سے امتیاز جلیل کرونا علامات کا سامنا کررہے تھے تو انہوں نے کرونا ٹیسٹ کروایا۔ اس ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ اب امتیاز جلیل نے خود کو کورنٹائن کرلیا ہے۔ امتیاز جلیل نے ایک ٹویٹ کے ذریعے یہ معلومات دی ہے۔

پچھلے کچھ دنوں میں مہاراشٹر میں بہت سارے سینئر رہنماؤں کو کرونا اور دل کا عارضہ لاحق ہوگیا ہے۔ ان میں وزیر صحت راجیش ٹوپے، چھگن بھجبل، جینت پاٹل، بچو کڈو، ایکناتھ کھڈسے اور راجندر شنگانے شامل ہیں۔

error: Content is protected !!