Saturday, March 6, 2021
malegaontimes

بھارت میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح میں اضافہ

ہندوستان میں کورونا وائرس کی وبا بے قابو ہے۔ اور اب اس کے معاملات ملک میں 4 لاکھ سے زیادہ ہوچکے ہیں۔ اب تک 2 لاکھ 27 ہزار 755 افراد صحت یاب  ہوچکے ہیں۔ دریں اثناء یہ خوشی کی بات ہے کہ کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 55.59 فیصد ہوگئی ہے۔ مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے اتوار کے روز ایک بیان میں کہا کہ کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ اب تک 2,27,755 افراد کا علاج ہوچکا ہے۔ کورونا کے 13،925 مریض گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ٹھیک ہوچکے ہیں۔ کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح بڑھ کر 55.45 فیصد ہوگئی ہے۔

اس وقت 1 لاکھ 69 ہزار 451 افراد زیر علاج ہیں۔ وزارت نے اتوار کے روز کہا کہ کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد فعال کیسوں سے زیادہ ہے۔ ملک میں اس وقت کورونا ٹیسٹنگ میں 722 سرکاری اور 259 نجی لیباریٹریز کام کررہی ہیں اور ان میں اصل وقتی آرٹی پی سی آر پر مبنی ٹیسٹنگ لیباریٹریز 547 (گورنمنٹ 354 اور نجی 193) ، نیٹ پر مبنی ٹیسٹنگ لیباریٹریز 77 (سرکاری 27 اور نجی 49) ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1,90,730 نمونوں کی جانچ کی گئی اور اب تک 68,07,226 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔

Ad:


free-home-delivery


error: Content is protected !!