Friday, February 26, 2021
malegaontimes

انڈیا کورونا وائرس کے مریضوں کی لسٹ میں اٹلی سے آگے

6 جون بروز سنیچر، وزار ت صحت کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں میں انڈیا میں 9،887 نئے کورونا کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے.لگاتار یہ تیسرا دن ہے جب 9 ہزار سے زیادہ کورونا کے مریض ایک دن میں ملے ہوں. ایک دن میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کا یہ اب تک کا سب سے بڑا نمبر ہے. انڈیا اب کورونا وائرس کے کیسز میں اٹلی سے بھی آگے نکل چکا ہے. اٹلی میں 2،34،531 کورونا کے کیسز ہیں.

انڈیا میں ٹوٹل 2،36،657 کورونا کے کیسز ریکارڈ ہو چکے ہیں. جن میں سے 6642 لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور 1،14،073 لوگ ٹھیک ہو کر اپنے گھروں کو جا چکے ہیں.


error: Content is protected !!