Saturday, February 27, 2021
malegaontimes

ریلوے کی جانب سے دہلی سرکار کو 500 آئسولیشن کوچ میسر

دہلی : مرکزی حکومت نے دارالحکومت میں دہلی کے اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے بستروں کی کمی کو دیکھتے ہوئے منگل کو 500 آئسولیشن  کوچوں کے انتظامات کیے ہیں۔ اسی کے ساتھ دہلی میں کورونا مریضوں کے لیے 8000 بستروں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ واضح ہوکہ ریلوے کے الگ تھلگ وارڈ کے ہر ایک ڈبہ میں 16-16 بستر ہیں۔ مرکز کے 500 آئسولیشن کوچ دینے کے بعد دہلی میں بیڈز کی کل تعداد بڑھ کر 37000 ہوگئی ہے۔

ہندوستانی ریلوے کی ایک ٹیم نے دہلی کے سرکاری عہدیداروں کے ساتھ مل کر ان ریلوے کوچوں کے مقامات اور شناخت شدہ مقامات کی نشاندہی کی ۔ عہدیداروں کے مطابق منگل کے روز آنند وہار ریلوے اسٹیشن اور دیگر اسٹیشنوں پر تقریباً 180 آئسولیشن کوچ تعینات کردیے گئے ہیں۔ ریاست کے چیف میڈیکل آفیسر ان الگ تھلگ وارڈوں کی دیکھ بھال کریں گے۔

پیر کے روز ایک اجلاس کے بعد دہلی کے بے جے پی صدر آدیش کمار گپتا نے بتایا کہ 500 ریلوے آئسولیشن کوچوں کے دہلی پہنچنے کے بعد دارالحکومت میں کورونا مریضوں کے لیے بستروں کی تعداد 37000 ہوگئی ہے۔


error: Content is protected !!