Sunday, March 7, 2021
malegaontimes

انسٹاگرام کا نیا فیچر: ڈیلیٹیڈ فوٹو آسکتے ہیں واپس، جانئے کیسے

انسٹاگرام نے ایک نیا فیچر جاری کردیا ہے جس کی مدد سے یوزر پچھلے 30 دنوں میں ڈیلیٹ کئے ہوئے مواد کو بحال کرسکیں گے۔ انسٹاگرام نے حال ہی میں ایسا فیچر متعارف کرایا ہے جس کی مدد سے صارفین اپنے مواد کو بہتر طریقے سے منظم کرسکتے ہیں۔

آپ انسٹاگرام میں سیٹنگز کے مینو سے اس نئے فیچر تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ اس نئی خصوصیت کا استعمال کرکے آپ فوٹو، ویڈیو، رِیل اور IGTV ویڈیوز ریکور کرسکتے ہیں۔ یہ خصوصیت انسٹاگرام یوزرس کو اپنی اسٹوری کو بحال کرنے کی بھی اجازت دیتی ہے، لیکن وہ صرف 24 گھنٹے فولڈر میں ہی رہیں گے۔

ایک آفیشیل بلاگ پوسٹ میں انسٹاگرام نے کہا، “ہم نے ہیکروں کو آپ کے اکاؤنٹ میں رسائی کرنے اور پوسٹس کو حذف کرنے سے روکنے میں مدد فراہم کرنے کے لئے یہ اقدامات اٹھائے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ ہیکر کبھی کبھی کسی اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرنے پر کسی بھی مواد کو حذف کردیتے ہیں، اور اب تک لوگوں کے پاس کوئی راستہ نہیں تھا۔ لیکن اب آسانی سے ہم ان کی تصاویر اور ویڈیوز واپس لوٹائیں گے۔”

یہ کیسے کام کرتا ہے:

آپ انسٹاگرام ایپ کے لاٹیسٹ ورژن پر setting میں سے account میں جا کر اپنے ڈیلیٹیڈ مواد تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ وہاں سے آپ اسے بحال یا مستقل طور پر حذف کرسکتے ہیں۔

error: Content is protected !!