Thursday, February 25, 2021
malegaontimes

انسٹا گرام نے لانچ کیا ٹک ٹاک کا متبادل، جانیے کیسے کریں استعمال

ہندوستان میں ٹک ٹاک پر لگی پابندی کے بعد ہمارے پاس اور بھی بہت سے آپشن آرہے ہیں۔ ان نئے ٹک ٹاک کے مبتادل میں بہت سے ہندوستانی ایپ ہیں۔ ان ایپس کے نام روپوسو، موج، چنگاری اور مترون جیسے ہیں۔ مترون ایپ نے صرف 85 دنوں میں 25 ملین ڈاؤن لوڈ عبور کرلیا ہے۔ جہاں یہ ایپس ہندوستان میں ترقی کررہی ہیں ۔ اب ایک نیا مختصر ویڈیو فیچر یعنی انٹاگرام ریلس بھی انسٹا گرام سے سامنے آگیا ہے۔ اس نئے فیچر کی مدد سے صارف انسٹا گرام کے اندر ویڈیوز وغیرہ بناسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ اس خصوصیت کی مدد سے ویڈیو میں تخلیقی فلٹرز اور میوزک وغیرہ بھی شامل کرسکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ جب آپ کا ویڈیو صحیح طریقے سے تیار ہوتا ہے تو آپ اسے بعد میں بھی شیئر کرسکتے ہیں۔ انسٹا گرام ریلس میں 15 سیکنڈز کی ویڈیو تشکیل دے سکتے ہیں۔ تاہم ٹک ٹاک اور بہت سی دوسری ایپس میں ویڈیو کی مدت طویل ہے۔

حال ہی میں ملک میں 59 چینی ایپس پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔ تاہم اب ہندوستانی فوج نے بھی اپنے فوجیوں کو 89 ایپس کا استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی ہے اور 15 جولائی تک اپنے فون سے ان 89 ایپس میں سے کسی کو بھی نہ رکھنے کو کہا ہے۔ یہ اس لیے کیا جارہا ہے کہ کیونکہ ملک کی سلامتی کے ساتھ کچھ نہیں کیا جاسکتا۔ اس فہرست میں صرف چینی ایپس ہی نہیں بلکہ اور بھی بہت سی دوسری ایپس کو شامل کیا گیا ہے ۔

انسٹا گرام ریلس کو انسٹا گرام کے کیمرہ میں شامل کیا گیا ہے ۔ یہ اسی طرح کا ہے جو ہم نے بومرنگ کے ساتھ دیکھا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ انسٹاگرام ریلس کو استعمال کرنے کے لیے آپ کو پہلے انسٹا گرام کیمرہ کو اوپن کرنا پڑے گا۔ اس کے بعد آپ کو 15 سیکنڈز کی ویڈیو تیار کرنے کے لیے یہاں ریلس کا انتخاب کرنا ہوگا۔ ٹک ٹاک کی طرح ریلس بھی آپ کو انسٹاگرام میوزک لائبریری میں لے جاتی ہے۔ آپ یہاں سے میوزک ، آڈیو کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ واضح ہوکہ انسٹا گرام موسیقی کے لیے بہت سارے پلیٹ فارمز کے ساتھ شراکت میں رہا ہے۔ موسیقی کے علاوہ آپ کو ریلس میں اسپیڈ، ایفکیٹس اور ٹائمر وغیرہ جیسے اختیارات بھی ملیں گے۔


free-home-delivery


malegaontimes ads

error: Content is protected !!