Saturday, March 6, 2021
malegaontimes

آئی پی ایل نیلامی کی تاریخ کا اعلان، چنئی میں ہوگی اس سال نیلامی

دنیا بھر میں مشہور آئی پی ایل کے چودھویں مرحلے سے پہلے منی نیلامی کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ یہ نیلامی تمل ناڈو کے شہر چننئی میں منعقد کی جائے گی۔ 14 ویں انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) سے پہلے منی نیلامی کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ آئی پی ایل 2021 کے لئے کھلاڑیوں کی نیلامی 18 فروری کو چنئی میں ہوگی۔

آئی پی ایل نے اس خبر کو اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے فرنچائزی اور کھلاڑیوں کو مطلع کردیا ہے۔ اس طرح اس نیلامی میں کھلاڑیوں پر بولی لگانے کے علاوہ آئی پی ایل کے مقام پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اگرچہ بھارت کے پاس آئی پی ایل کے لیے کئی مخصوص مقامات ہیں۔ لیکن اس پر ابھی تک کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے

فی الحال بھارت میں گھریلو مقابلے کھیلے جارہے ہیں اس سے بی سی سی آئی کو بخوبی اندازہ ہوجائے گا کہ کیا وہ بھارت میں اس لیگ کا اہتمام کرسکتے ہیں یا نہیں۔ ٹورنامنٹ کے 13 ویں ایڈیشن کے پیش نظر، اگر اس بار بھی یہ ٹونامینٹ بھارت مین منعقد نہیں کیا جا سکا تو متحدہ عرب امارات یقینی طور پر اس کا دوسرا آپشن ہوگا۔

error: Content is protected !!