Saturday, February 27, 2021
malegaontimes

اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے دو اہلکار لاپتہ ہوئے

نئی دہلی: اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے دو اہلکار لاپتا ہیں ، اسطرح کی خبر  نیوز ایجنسی اے این آئی نے ذرائع کے حوالے سے پیر کو اطلاع دی ہے۔  دونوں اہلکار صبح قریب آٹھ بجے سے لاپتہ ہیں۔ اس تعلق سے نئی دہلی نے پاکستان حکومت سے شکایت درج کی ہے۔

یہ واقعہ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے دو پاکستانی عہدیداروں پر جاسوسی کے الزام میں اور انھیں ملک بدر کرنے کے بعد پیش آیا ہے۔  دونوں پاکستانی عہدیدار  دہلی میں ویزا سیکشن میں کام کرتے تھے۔

پاکستان میں کئی اعلی ہندوستانی سفارت کاروں نے  بتایا ہیکہ گذشتہ کئی دنوں سے اسلام آباد میں انہیں پریشان کیا جارہا ہے اور بھارت نے ضرورت سے زیادہ نگرانی کے خلاف بھی احتجاج کیا ہے۔

 مارچ میں  ہندوستانی ہائی کمیشن نے اسلام آباد میں وزارت خارجہ کو اپنے افسران اور عملے کو ہراساں کرنے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایک سخت احتجاجی نوٹ  بھی بھیجا تھا ۔

 اے این آئی کے مطابق ، نوٹ میں ، ہندوستان نے مارچ میں صرف 13 واقعات کا حوالہ دیا اور پاکستان سے کہا کہ وہ اس طرح کے واقعات کا خاتمہ کرے اور  ان واقعات کی فوری تحقیقات کرے اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کرے کہ اس طرح کے واقعات دوبارہ نہ رونما ہوں۔


error: Content is protected !!