مہاراشٹر کے ضلع جالنہ کے بھوکرڈن کے نزدیک واقع ایک چھوٹے سے گاؤں تیلیگاؤں میں تالاب میں ڈوبنے سے پانچ لڑکیوں کی موت ہوگئی ہے۔ معلومات کے مطابق 6 لڑکیاں تالاب کے کنارے کھیل کھیلنے گئی تھیں۔ کھیلتے وقت پانچ لڑکیاں پانی میں ڈوب گئیں۔ بچ جانے والی لڑکی نے گاؤن جاکر اپنے کنبہ کے افراد کو واقعہ کے بارے میں بتایا۔ اس کے بعد گاؤں کے سارے لوگ موقع پر پہنچ گئے اور ان لڑکیوں کو پانی سے نکالنے کی کوشش کی۔ ڈوبنے والی تمام لڑکیوں کی عمریں 7 سال سے کم تھیں۔
واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور دیر شام تمام لڑکیوں کی لاشیں نکال دی گئیں۔ تمام لاشوں کو حسن آباد کے سرکاری اسپتال بھیج دیا گیا۔ بھوکرڈن کے حسن آباد پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس فی الحال اس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔