Friday, February 26, 2021
malegaontimes

وارڈ نمبر14 کے مسائل پر سوشل ورکر جمال ناصر کا ڈپٹی کمشنر کاپڑنیس صاحب کو الٹی میٹم

آج بروز پیر ١٥ فروری کو سوشل ورکر جمال ناصر گروپ نے ڈپٹی کمشنر کاپڑنیس صاحب سے ملاقات کی, اور وارڈ نمبر14 کے کئی اہم مسائل پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جلد از جلد وارڈ نمبر14 میں صفائی کرمچاریوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے. اور وارڈ نمبر14 میں مچھروں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے وارڈ کی ساکنین پریشان ہے ہفتہ میں دو بار دوا کا چھڑکاؤ اور فوگنگ مشین کہ ذریعے دوا مروائی جائے. اسی کے ساتھ اجتماع نگر منشی بابا کی درگاہ سے لیکر الیاس سائزنگ تک ہارڈ مکس روڈ کی تعمیر کی جائے:

آخر میں جمال ناصر نے ڈپٹی کمشنر کاپڑنیس صاحب کو الٹی میٹم دیا اگر ہمارے مسائل پر جلد از جلد حل نہیں کیا گیا تو جمال ناصر گروپ وارڈ نمبر14 کی ساکنین کے ساتھ کوئی بھی شخت تحریک شروع کی جائے گی جس کی تمام تر ذمہ داری کارپوریشن کی ہونگی. وفد میں آئے لوگوں کو کاپڑنیس صاحب نے یقین دلایا کہ آپ لوگوں کے مسائل جلد از جلد حل کروانے کی کوشش کی جائے گی آپ لوگ اطمنان رکھے.

آج کہ وفد میں جمال ناصر گروپ کے علاوہ ستارہ ہند سوشل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کہ ذمہ داران کے علاوہ وارڈ نمبر14 کے کئی اہم شخصیات شامل تھیں.

error: Content is protected !!