Saturday, March 6, 2021
malegaontimes

ڈیڑھ سال کے بعد جموں وکشمیر 4جی میں انٹرنیٹ خدمات بحال، اب تک صرف 2جی تک ہی تھیں

جموں وکشمیر میں گزشتہ کئی ماہ سے بند 4 جی انٹرنیٹ خدمات بحال کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ پارلیمنٹ نے گزشتہ سال 5 اگست 2019 کو آرٹیکل 370 کو منسوخ کرکے جموں وکشمیر سے خصوصی ریاست کا درجہ واپس لیا تھا۔ اس کے بعد سے ہی کشمیر میں انٹرنیٹ خدمات معطل کردی گئی تھیں۔ جنرل سکریٹری روہت کنسل (بجلی اور اطلاعات) نے بتایا کہ پورے جموں وکشمیر میں 4 جی انٹرنیٹ خدمات بحال کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔



واضح رہے کہ اس وقت جموں وکشمیر میں 2 جی خدمات چل رہی ہے۔ ریاست میں 4 جی انٹرنیٹ سروس کی بحالی کے لئے سپریم کورٹ میں عرضی بھی داخل کی گئی تھی۔ نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے اس سال جنوری میں وزیر اعظم نریندر مودی سے 4 جی انٹرنیٹ خدمات بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ اس خدمات کی کمی سے لوگوں کو کئی پریشانیاں ہو رہی ہیں۔

mt ads

error: Content is protected !!