Wednesday, March 3, 2021
malegaontimes

جاپان میں 6.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

جاپان کی محکمہ موسمیات کی ایجنسی کے مطابق جزائر امامی میں 6.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلہ کا مرکز 160 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔ تاہم ایجنسی کی طرف سے ابھی تک سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس زلزلے سے کسی کے ہلاک ہونے یا زخمی ہونے کی کوئی خبر نہیں ملی ہے۔ دریں اثناء متعلقہ عہدیدار صورتحال کی مسلسل نگرانی کررہے ہیں۔

کچھ دن پہلے ہی  جاپان کے ٹوکیو شہر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ اس وقت زلزلے کا مرکز ٹوکیو سے 85 کلو میٹر دور شمال مشرقی خطے میں تھا۔ نیشنل سینٹر فارسیسمولوجی (این سی ایس) کے مطابق ریکٹر اسکیل پر 5.6 کی شدت ریکارڈ کی گئی۔


error: Content is protected !!