Monday, March 1, 2021
malegaontimes

دنیا کے امیر ترین شخص جیف بیزوس نے امیزون کے عہدے سے دیا استعفی

امیزون کے سی ای او جیف بیزوس نے اپنے عہدہ سے استعفی دیدیا ہے ۔ وہ اس سال کے آخر تک اپنا عہدہ چھوڑ دیں گے ۔ امیزون نے منگل کو اعلان کیا کہ اے ڈبلیو ایس کے سی ای او اینڈی جیسی اس سال کی تیسری سہ ماہی میں جیف بیزوس کی جگہ لیں گے۔اس کے ساتھ ہی بتایا گیا ہے کہ بیزوس بورڈ کے ایگزیکٹیو چیئرمین ہوں گے ۔ بیزوس نے ایک خط لکھ کر اپنے ملازمین کو اس فیصلہ سے واقف کرایا ہے ۔ منگل کو لکھے خط میں انہوں نے کہا کہ وہ کمپنی کے سی ای او کا رول چھوڑ ررہے ہیں ۔ جیسی فی الحال امیزون ویب سروس کے سربراہ ہونگے۔

بیزوس نے امیزون کی شروعات ایک اسٹارٹ اپ کے طور پر کی تھی اور اب کمپنی دنیا کی سب سے بڑی کمپنیوں میں سے ایک بن چکی ہے ۔ امیزون میں حصہ داری کی بنیادی پر جیف بیزوس دنیا کے سب سے امیر شخص ہیں ۔ بتادیں کہ کمپنی نے 2020 کی آخری سہ ماہی میں 100 بلین ڈالر کی فروخت کی تھی ، جس سے امیزون کے منافع میں ریکارڈ اضافہ ہوا تھا ۔

جیف بیزوس نے سال 1994 میں امیزون کا قیام کیا تھا ۔ ایک آن لائن بک اسٹور سے امیزون آج میگا آن لائن ریٹیلر میں تبدیل ہوگیا ہے ، جو دنیا بھر میں سبھی طرح کی پروڈکٹس فروخت کرتا ہے ۔ امیزون گروسری ، اسٹریمنگ سروسیز، ٹی وی ، کلاوڈ کمپیوٹنگ ، روبوٹکس ، آرٹیفیشیل انٹلی جینس سمیت کئی شعبوں میں قدم جما چکا ہے ۔

بیزوس نے اپنی کمپنی کے ملازمین کو ایک خط لکھ کر کہا کہ وہ امیزون کے اہم پروجیکٹس سے وابستہ رہیں گے ، لیکن اب ان کی توجہ ان کے فلینوتھراپک انیشیئیٹوز پر ہوگی ۔ بیزوس نے کمپنی میں اینڈی جیسی کے نئے رول کیلئے ان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ بتادیں کہ بیزوس امیزون کے علاوہ واشنگٹن پوسٹ اخبار اور پرائیویٹ اسپیس کمپنی بلیو اوریجن کے مالک بھی ہیں ۔

error: Content is protected !!