Thursday, February 25, 2021
malegaontimes

کیسری کارڈ ہولڈرس کو مئی آخر تک اناج ملے گا

مالیگاؤں (نامہ نگار) شہر میں کیسری راشن کارڈ صارفین کو یکم مئی سے 10 مئی تک اناج فراہم کرنے کے احکامات مقامی محصول محکمہ اور FDOکی جانب سے دیے گئے تھے اور کہا گیا تھا کہ یکم مئی سے 10 مئی تک کیسری راشن کارڈ صارفین اپنے اناج راشن دکانوں سے حاصل کرلیں۔ 10 مئی کی تاریخ گزر جانے کے باوجود بہت سارے کیسری کارڈ رکھنے والے صارفین کو ابھی تک اناج نہیں مل سکا ہے۔ اس ضمن میں راشن یونین کے صدر شیخ نثار شیخ اکبر المعروف نثار راشن والا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایسے کیسری راشن کارڈ صارفین جنہیں 10 مئی تک اناج نہیں ملا ہے وہ پریشان نہ ہوں۔

مئی آخر تک انہیں اناج دیا جائے گا۔ حکومتی G.R. اور رہنمایانہ ہدایات کے مطابق جس تاریخ کو جن راشن کارڈ صارفین کو اناج فراہم کرنے کی تفصیل دی گئی ہے اُس پر عمل در آمد کیا جارہا ہے۔ کیسری راشن کارڈ صارفین کو اناج دینے کی تاریخ 10 مئی تک تھی وہ گزر گئی جس کی وجہ سے بہت سارے کیسری راشن کارڈ صارفین پریشان ہیں۔ لہٰذا وہ اطمینان رکھیں اور 30 مئی تک اپنی اپنی راشن دکانوں پر جاکر اپنے حصے ا ناج احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے حاصل کرلیں۔ اس طرح کی اطلاع دی گئی ۔

error: Content is protected !!