Wednesday, March 3, 2021
malegaontimes

کسانوں کا چکہ جام شروع، دہلی میں کئی میٹرو اسٹیشن بند، پولیس کی ڈرون سے نگرانی

کسانوں کے ملک بھر میں چل رہے چکہ جام کے تحت مظاہرین جموں سے لے کر گڑگاؤں تک سڑکوں پر بیٹھ گیے ہیں۔ دریں اثنا، کسان لیڈر راکیش ٹکیت نے کہا کہ ملک بھر میں کسانوں کا چکہ جام پُر امن طریقہ سے جاری ہے۔

راکیش ٹکیت نے کہا، ”ملک کی مٹی سے کسانوں کو جوڑیں گے۔ نئے دور کا آغاز ہوگا۔ اس میں سیاست والے کہاں ہیں، یہاں کوئی نہیں آ رہا۔ یہ عوامی تحریک ہے۔ روٹی تجوری میں بند نہ ہو، اس کے لئے تحریک ہے۔”کسانوں کی طرف کل کیے چکہ جام کی شروعات ہو چکی ہے۔ یہ چکہ جام سہ پہر 3 بجے تک جاری رہے گا۔ چکہ جام کے اختتام کے بعد کسان ایک منٹ کے لیے تمام گاڑیوں کے ہارن بجا کر احتجاج کریں گے

دہلی پولیس کے جوائنٹ کمشنر آلعک کمار نے کہس، ”پولیس اہلکار اسٹریٹجک مقامات جیسے این ایچ 56، این ایچ 24، وکاس مارگ، جی ٹی روڈ وغیرہ پر تعینات کیے گیے ہیں کیونکہ ملک بھر میں چکہ جام کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ بیریکیڈنگ اس طرح انجام دی گئی ہیں کہ دہلی میں کوئی داخل نہ ہو سکے۔”



انہوں نے مزید کہا، ”نظم و نسق خراب ہونے کی کسی بھی صورتحال سے بچنے کے لئے 26 جنوری سے انتظامات کو مضبوط کیا گیا ہے۔ ہم امید کر رہے ہیں کہ ماحول پر امن رہے گا۔ علاقوں کی فضائی نگرانی کے لئے ڈرونز کا انتظام کیا گیا ہے، حساس علاقوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گیے ہیں۔”

کسان

کسانوں کی طرف سے آج رکھے گیے چکہ جام کے پیش نظر دہلی میٹرو کے منڈی ہاؤس، آئی ٹی او، دہلی گیٹ، وشو ودیالیہ، لال قلعہ، جامعہ مسجد، جن پتھ اور سینٹرل سیکریٹریٹ اسٹیشنوں کے داخلی اور خارجی دروازے بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

mt ads

error: Content is protected !!