Thursday, February 25, 2021
malegaontimes

ملاپ زویری نے کمال آر خان کا اصلی چہرہ دکھایا ، ویڈیو کیا وائرل

مرجاواں اور ستیے میو جیتے  جیسی فلموں کے ہدایتکارملاپ زاویری  نے کچھ ویڈیو کلپس شیئر کرتے ہوئے  کمال راشد خان کو نشانہ بنایا ہے۔  ملاپ  نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں کے آر کے کی دو کلپس ہیں۔پہلی کلپ وہ ہے جب سوشانت سنگھ راجپوت کی فلم  کیدارناتھ ریلیز ہوئی تھی،  جسمیں کے آر کے نے سوشانت کے کام کے لئے بہت برائی کی تھی۔  جب کہ دوسرای کلپ وہ ہے جسمیں کے آر کے نے سوشانت کی موت کے بعد انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے بعد ویڈیو شیئر کی تھی۔

 ویڈیو کی پہلی کلپ میں کمال خان  کہہ رہے ہیں کہ”مجھے نہیں لگتا کہ سوشانت سنگھ اداکاری کررہے ہیں اور انہیں ایکتا کپور کو اس چیز کی سزا ہونی چاہئے  جس نے انہیں اداکار بنایا ہے۔ ”  اس کے بعد وہ ویڈیو سامنے آئی ہے جسے کے آر کے نے سوشانت کی موت کے بعد سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا تھا۔

ویڈیو  کی دوسری کلپ  میں  کمال راشد خان نے کہا ، “جب تک دنیا قائم رہے گی ، اسے یاد رکھا جائے گا۔ جب تک بالی ووڈ قائم رہے گا ، سوال پوچھا جائے گا کہ کیوں ایک لڑکے نے 34 سال کی عمر میں خودکشی کرلی جبکہ  وہ کامیاب رہا۔ سوشانت،   میں آج بھی بہت افسردہ ہوں اور آپ کو یاد کر رہا ہوں۔ “

  اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے ملاپ زاویری  نے لکھا ، “یہ جھوٹے اور دھوکے باز کے آر کے کا اصل چہرہ ہے۔ آج وہ اپنے جھوٹے آنسوؤں سے نفع کمانے کی کوشش کر رہا ہے۔” انہوں نے مزید آگے لکھا ، “حقیقت یہ ہے  جب سوشانت زندہ تھے تب کے آر کے سوشانت پر  کڑی تنقید کرتے تھے۔  ایسے لوگوں کو روکنے کی ضرورت ہے۔”


error: Content is protected !!