ممبئی: ممبئی کے مانخورد کے علاقے میں کرشمہ بھونسلے نامی لڑکی کے گھر کے سامنے ایک مسجد ہے۔ اسکے مطابق وہاں جب اذان کے دوران لاؤڈ اسپیکر کا استعمال کیا جاتا ہے تو اسے تکلیف ہوتی تھی۔ اسی کے تعلق سے جب وہ مسجد کے ذمہ داران سے بات کرنے پہنچی تو ان لوگوں میں کہا سنی ہو گئی اور معاملہ پولیس اسٹیشن تک پہنچا۔
وہاں کرشمہ اور مسجد اتھارٹی کے ممبروں کے بیچ بہت کچھ کہا سنی ہوئی ۔ معاملہ اتنا آگے بڑھ گیا کہ یہ تھانے تک پہنچا۔ ہم آپ کو بتادیں کہ ایم این ایس رہنما راج ٹھاکرے اور گلوکارہ سونو نگم نے بھی پہلے لاؤڈ اسپیکر پر شوٹنگ کے بارے میں احتجاج کیا ہے۔