Friday, March 5, 2021
malegaontimes

مالیگاؤں: مڈےہوٹل کے پاس دلخراش حادثہ، اقبال احمد فیضی کی موت

بروز اتوار شام سات بجے کے قریب مڈے ہوٹل مالیگاؤں کے پاس ایک حادثہ پیش آیا جسمیں اقبال احمد نامی شخص کی موت واقع ہوگئی۔ ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق اقبال احمد عمر 66 سال کے ساتھ تین بچے بھی تھے جو تفریح کے لئے نکلے تھے اور مڈےہوٹل کے پاس رانگ سائڈ سے ایک تیز رفتار ٹریکٹر نے انکو ٹکر ماردی ٹکر بہت ہی شدید تھی جسکی وجہ سے انکی جائے حادثے پر ہی موت ہوگئی۔

مہلوک کے ساتھ گئے ہوئے بچوں میں کسی کو زیادہ چوٹ نہیں آئی ایک چار سالہ بچی جسے حادثے کے بعد الٹی ہو رہی تھی اسے پہلے سکس سگما ہاسپٹل اور بعد میں سول ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا پولیس نے پنچ نامہ کرنے کے بعد لاش اہل خانہ کے حوالے کر رہی ہے ابھی بھی کئی تفصیلات آنی باقی ہے۔



mt ads

error: Content is protected !!