Friday, March 5, 2021
malegaontimes

ایک ہی اسکول کے 40طلباء کرونا پازیٹیو: اسکول سے 350 لوگوں کو کیا گیا کورنٹائن، مہاراشٹر میں کرونا کی واپسی

لاتور کے ایک اسکول میں 40 سے زیادہ طلبا کرونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ جس کے ساتھ ہی لاتور شہر میں ایک ہی ہنگامہ برپا ہوگیا ہے۔ 40 طلباء کے کرونا پائے جانے کے بعد 320 طلباء، 10 اساتذہ اور 20 عملہ کو الگ کردیا گیا ہے۔ سبھی متاثر طلباء تعلیم کے لئے لاتور کے اس اسکول کے ہاسٹل میں قیام پذیر تھے۔

لاتور کے علاقے، ایم آئی ڈی سی میں ایک سی بی ایس ای اسکول ہے. جس میں کرونا کی علامات پہلی بار اسکول کے ہاسٹل میں رہنے والے ایک طالب علم میں ظاہر ہوئی. دوسرے طلباء کے ٹیسٹ کرنے کے بعد میں یہ بات سامنے آئی کہ 40 کے قریب طلباء کرونا سے متاثر ہو چکے ہیں. سبھی مریض لاتور کے سرکاری ہاسٹل میں زیر علاج ہیں۔

error: Content is protected !!