Wednesday, March 3, 2021
malegaontimes

لاک ڈاؤن کے دوران پولس کو سختی برتنے کی ہدایت، 31 مئی تک بڑھ سکتا ہے لاک ڈاؤن

ریاست بھر میں کرونا  مریض کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے لاک ڈاون میں توسیع کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اسی کے ساتھ  تمام شہروں کے میونسپل اور پولس کمشنر س کےساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بات کی اور پچھلے ۲۴ گھنٹوں میں کرونا کے تیزی سے بڑھے مریضوں کے تعلق سے فکر مندی ظاہر کی۔

اسی کے ساتھ لاک ڈاؤن کو کامیاب کرنے کے لئے جتنی سختی کرنی پڑے کرنے کی ہدایت دی ہے۔خیال رہے کے پورے ملک میں  لاک ڈاؤن جاری ہونے کے بعد بھی کرونا کے مریضوں میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے جس سے نپٹنے کے لئے ریاستی حکومت نے سختی برتنے کا اعلان کیا ہے۔

error: Content is protected !!