Thursday, March 4, 2021
malegaontimes

مہاراشٹر سے ابھی نہیں ہٹے گا لاک ڈاؤن، دھیرے دھیرے چھوٹ دی جائے گی : ادھو ٹھاکرے

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے واضح طور پر کہا ہے کہ ریاست سے لاک ڈاؤن نہیں اٹھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا انفیکشن کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اسی وجہ سے 30 جون کو لاک ڈاؤن نہیں ہٹایا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن میں آہستہ آہستہ نرمی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ‘پرسوں ہم قومی ڈاکٹروں کا دن منارہے ہیں۔ وہ ہمارے لیے لڑ رہے ہیں۔ میں ان  سے اظہار تشکر کرتا ہوں ۔ کورونا وائرس ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ ہم اس معاملے کو مل کر نمٹائیں گے ۔ ہمیں بے چین نہیں ہونا چاہیے اور غیر ضروری طور پر باہرنہیں جانا چاہیے۔’

واضح ہوکہ ہندوستان میں پہلی بار ایک ہی دن اتوار کے روز کورونا کے تقریباً 20,000 کیس رپورٹ ہوئے۔ اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد 5,28,859 ہوگئی ہے جب کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 16,095 ہوگئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے صبح آٹھ بجے تک جاری کردی اعداد و شمار کے مطابق ایک دن میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے 19,906 نئے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 410 افراد کی اموات ہوئی ہیں۔

یہ لگاتار پانچواں دن ہے کہ کورونا وائرس کے پندرہ ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ یکم جون سے لے کر اب تک کورونا کے3,38,324 معاملات میں اضافہ ہوا ہے۔ اتوار کی صبح تک مرنے والے 410 مزید افراد میں سے مہاراشٹر میں 167، تمل ناڈو میں 68، دہلی میں 66، اتر پردیش میں 19، گجرات میں 18، مغربی بنگال میں 13،راجستھان، کرناٹک میں 11-11،  آندھرا پردیش میں7، ہریانہ میں 9، پنجاب اور تلنگانہ میں 6 ،مدھیہ پردیش میں 4، جموں و کشمیر میں 2 اور بہار ، اڑیسہ اور پڈوچری میں 1-1 ہلاک ہوئے۔


free-home-delivery


error: Content is protected !!