Saturday, February 27, 2021
malegaontimes

وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے کی ویڈیو کانفرنس، 17 مئی سے متعلق لائحہ عمل تیار کرنے کا حکم

مہاراشٹر میں کرونا کے بڑھتے ہوئے قہر کو مد نظر رکھتے ہوئے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے  تمام اضلاع کے ضلع کلکٹرس،  اور ڈویشنل کمشنرس کے ساتھ  ویڈیو کانفرنس کا انعقاد کیا۔  ان سبھی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  17 مئی تک  کرونا سے متعلق   حالات اور لاک ڈاؤن کی صورت حال کے متعلق  لائحہ عمل طئے   کریں۔  اسی کے ساتھ آنے والے مانسون کی تیاری کریں، مانسون کے دوران  دیگر وبائی امراض کے ساتھ ہمیں کرونا سے بھی لڑنا ہوگا۔

اسی کے ساتھ ریاست کے سبھی ڈاکٹروں سے  گزارش کی کہ اپنے دواخانوں کو کھلا رکھیں اور اپنی خدمات انجام دیتے رہیں۔ عوام کو بھی محتاط رہنے کی اپیل کی اور انفیکشن میں اضافہ نہ ہو اسکے لئے احتیاتی تدابیر پر عمل کی تلقین کی۔  ان سبھی چیزوں کےعلاوہ  ہمارے بگڑتے ہوئے معاشی حالات کو کنٹرول کرنے کیلئے روزگار اور کاروبار شروع کرنے کے لائحہ عمل طئے کرنے کو کہا ہے۔

error: Content is protected !!