Friday, March 5, 2021
malegaontimes

مالیگاؤں: مہاراشٹر سائزنگ روڈ پر بھیانک ایکسیڈنٹ، 7 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک

کچھ دیر قبل پوارواڑی مہاراشٹر سائزنگ کی مین روڈ پر ایک حادثہ پیش آیا ہے ۔ ذرائع سے ملی تفصیلات میں بتایا گیا کہ اس حادثے میں 4 افراد زخمی ہوئے ہیں اور بقیہ افراد کو معمولی چوٹیں آئیں ہیں ۔ زخمی ہونے والوں میں ابراہیم مقادم 55 سالہ ، عابد بمبئی ٹی 36 سالہ ، تین سال کا بچہ سمیت ایک 54 سالہ شخص کے علاوہ دو دیگر افراد موجود تھے ۔

اس معاملے میں زرائع کا کہنا ہیکہ سوئیفٹ ڈیزائر گاڑی نمبر ایم ایچ 02 اے سی 8776 تیز رفتاری سے اس سڑک سے گزررہی تھی ، بعد میں نا معلوم وجوہات کی بناء پر حادثے کا شکار ہوگئی ، اور ڈرائیور راہ فرار اختیار کرگیا ۔ معلوم ہوکہ وقت پر مذکورہ پولس اسٹیشن کے پولس اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا ہے ، اور اس معاملے قانونی کاروائی جاری ہے۔ یہ گاڑی کس کی تھی ؟ ڈرائیور کون تھا ؟ حادثہ کسطرح پیش آیا ؟ اس معاملے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ آپ کو بتادیں کہ زخمی ہونے والے تین افراد کو قریب کے الفاء ایکسیڈنٹ اسپتال میں بغرض علاج منتقل کیا گیا ہے ، ایک فرد کو معمولی چوٹ آئی ہے ، بقیہ افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔لہذا اس معاملے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔

error: Content is protected !!