Thursday, February 25, 2021
malegaontimes

مالیگاؤں سیلانی چوک سے سورت جارہی باراتیوں کی بس کا ایکسیڈنٹ، 3 افراد ہلاک 10 سے 12 زخمی

مالیگاؤں شہر کے سیلانی چوک علاقے سے کل رات نکلی ایک باراتیوں کی بس حادثے کا شکار ہوگئی ہے جسمیں 3 افراد ہلاک اور 10 سے 12 افراد زخمی بتائے جارہے ہیں یہ بس سورت جارہی تھی کل رات کو یہ سورت کے لئے روانہ ہوئی اور آج صبح قریب 5 بجے سوندھ گڑھ گجرات بارڈر کے پاس ایک ٹینکر سے بس کی ٹکر ہوگئی بس کا ایک سائڈ کا حصہ بری طرح چکنا چور ہوگیا ہے۔

سیلانی چوک علاقے کے احمد بھجیے والے اپنے بیٹے کی بارات لیکر سورت جارہے تھے تب یہ حادثہ پیش آیا ہلاک ہونے والے افراد میں 2 مرد اور ایک خاتون شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں کئی کی حالت کافی تشویشناک ہے جنھیں بغرض علاج دھولیہ اور گجرات بارڈر کے قریب اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ساتھ ہی محفوظ اور معمولی طور پر زخمی افراد کو مالیگاؤں لایا جارہا ہے۔ دیگر تفصیلات کا انتظار ہے۔



mt ads

error: Content is protected !!