Wednesday, March 3, 2021
malegaontimes

مالیگاؤں: مچھلی کا شکار کرنے گئے مومن پورہ کے افراد کے ساتھ سڑک حادثہ، ایک جاں بحق ایک زخمی

مالیگاؤں شہر کے مومن پورہ خواجہ کمپاؤنڈ علاقے کے رفیق احمد عبدالغفار عمر 52 سال اپنے دوست عبدالعزیز مختار احمد کے ہمراہ مچھلی کا شکار کرنے سٹانہ کی طرف کسی علاقے میں گئے تھے واپسی میں میں ان افراد کے ساتھ حادثہ پیش آگیا۔ جسمیں رفیق احمد کا انتقال ہوگیا ہے۔ جبکہ انکا ساتھی زخمی ہوگیا ہے۔



ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق ان لوگوں کو ٹرک نے ٹکر ماری اور اسکے بعد ٹرک والا فرار ہوگیا ابھی کل ہی سیلانی چوک علاقے کی بارات کے ساتھ سورت کے راستے پر حادثہ ہوا تھا جسمیں 3 افراد ہلاک ہوئے تھے اور اب آج یہ واقعہ سامنے آیا ہے شہریان سے گزارش ہیکہ محتاط ہوکر سفر کریں۔

mt ads

error: Content is protected !!