Monday, March 1, 2021
malegaontimes

مالیگاؤں کی تمام ہی سیاسی پارٹی کے سربراہان کے نام کھلا خط, درد مندانہ اپیل

تاریخ :- ۱۱ مئی ۲۰۲۰

مالیگاؤں کو کرونا بحران سے نکالنے میں آپ تمام ہی سیاسی پارٹی کے سربراہان ( مفتی محمد اسماعیل صاحب ، آصف صاحب ، شیخ رشید صاحب ، میئر طاہرہ صاحبہ ، ڈاکٹر خالد صاحب ، مستقیم ڈگنیٹی صاحب ) سے مودبانہ گزارش ہے کی آئندہ کچھ دنوں کے لئے اپنے سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر آپ سب ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو جائیں۔ متحد ہو کر حکومت وقت اور انتظامیہ سے ہر بات منوائی جاسکتی ہے ۔ اس وقت اتحاد میں ہی بھلائی ہے ۔ ایسا دور کئی سو سالوں کے بعد آیا ہے ۔ ابھی ہر حال میں اتحاد ضروری ہے ۔

۱) ہفتہ میں دو یا تین دن آل پارٹیز لیڈران کی مشترکہ میٹنگ لے کر لائحہ عمل تیار کریں ۔ اس پر سو فیصد عمل کرنے کے لئے انتظامیہ کو پابند کیا جائے ۔ کام کا پورا فالو اپ لیا جائے ۔ کام نا کرنے والے عملہ کو فورا برخاست کر کے نیا عملہ بھرتی کیا جائے ۔

۲) سول ہاسپٹل ، واڈیا ہاسپٹل کوڈ اسپیشل سہولت کے ساتھ شروع کیا جائے ، اس کے بعد بھی ضرورت پڑتی ہے تو کارپوریشن کی معرفت مالیگاؤں کے مدراس ، اسکول اور جماعت خانے میں آکسیجن کی سہولت کے ساتھ اسپتال فورا شروع کئے جائیں ۔

۳) کسی میدان میں ٹینٹ لگا کر کام نا کیا جائے ۔ بارش کا موسم شروع ہونے والا ہے ۔ کیچڑ پانی سے بہت تکلیف ہوگی ۔ بجٹ کا ایک بڑا حصہ ضائع ہونے کا اندیشہ ہے ۔

مندرجہ بالا کچھ باتیں میں نے شہریان کے حق میں لکھی ہیں ۔

امید ہے کی تمام پارٹی لیڈران میری ان باتوں پر ضرور غور کر کے عملی قدم اٹھائینگے ان شاءاللہ

آؤٹر میں پرشانت ہیرے صاحب ایم ایس جی کالج کو کوڈ اسپتال کے لئے دے دیئے ہیں اور منتری دادا بھسے صاحب سب ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں ۔ (مجاہد سلطان مالیگاؤں کلب)

error: Content is protected !!