Friday, March 5, 2021
malegaontimes

ڈاکٹر کشور شیواجی راؤ ڈانگے کا مالیگاؤں سے تبادلہ

مالیگاؤں: سول ہاسپٹل میں میڈیکل آفیسر سمیت کئی عہدوں پر تعینات ڈاکٹر کشور شیواجی راؤ ڈانگے کا آج ریاستی وزارت صحت کی جانب سے مالیگاؤں سے تبادلہ کردیا گیا ہے اوران کی جگہ ڈاکٹر پرلہاد گٹھے مالیگاؤں کے نئے میڈیکل آفیسر کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ واضح رہیکہ گزشتہ کئی سالوں سے ڈاکٹر ڈانگے کی لاپرواہی اور بے توجہی سبب مالیگاؤں میں انہیں سخت عوامی تنقید کا سامنا تھا ۔ ارباب اقتدار ، سیاسی افراد ، کارپوریٹرس ، سوشل ورکرس اور عوام سمیت سول اسپتال کا انتظامیہ تک ان سے بیزار اور عاجز ہو چکے تھے۔ متعدد شکایتی مکتوب ڈاکٹر ڈانگے کے خلاف ریاستی حکومت کو روانہ کئے گئے تھے ۔ مالیگاؤں میں کورونا وائرس کو لیکر بگڑتے حالات میں ڈاکٹر ڈانگے کی لاپرواہی مزید بدحالی کا باعث بن رہی تھی ایسے میں ریاستی وزارت صحت نے بروقت فیصلہ لیتے ہوئے ڈاکٹر ڈانگے کا مالیگاؤں سے تبادلہ کردیا ہے ۔

ڈاکٹر ڈانگے کی ٹرانسفر کی خبر کے بعد سے شہر میں خوشی کی لہر دیکھی جارہی ہے ۔ ڈاکٹر ڈانگے کے بعد مالیگاؤں میں آنے والے نئے میڈیکل آفیسر کس طرح کے ہونگے اس پر بھی عوام میں چرچہ جاری ہے ۔ وضح رہے کہ مالیگاؤں سے ڈاکٹر ڈانگے کو چوپڑا سول ہاسپٹل ٹرانسفر کردیا گیا ہے اور ڈاکٹر پرلہاد گٹھے اب سے پہلے ناسک میں اپنی خدمات انجام دے رہے تھے آج شام تک وہ مالیگاؤں رجوع ہو سکتے ہیں ۔ اسی کے ساتھ ریاستی وزارت صحت کی جانب سے مالیگاؤں میں اضافی ڈاکٹرس بھی تعینات کئے جارہے ہیں ۔

error: Content is protected !!