مالیگاؤں شہر سمیت ضلع ایس پی سچن پاٹل ، ایڈیشنل ایس پی چندر کانت کھانڈوی ، ڈی واے ایس پی لتا دھوندے سمیت سبھی پولیس اسٹیشن کے پولیس انسپکٹر اس کوشش میں لگے ہوئے ہیکہ سال 2020 کے مقابلے سال 2021 میں کرائم کے ریشو کم ہو اور شہر سمیت ضلع بھر میں جاری غیر قانونی سرگرمیوں پر قدغن لگ سکے ، جس کے چلتے ضلع انتظامیہ سمیت مالیگاؤں پولیس محکمہ کی جانب سے مسلسل قانونی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے ۔
ذرائع سے ملی تفصیلات کے مطابق سال 2020 میں مالیگاؤں شہر سمیت ایڈیشنل ایس پی حدود میں آنے والے 18 پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آئے واقعات میں 38 قتل کے معاملات ، 305 سڑک حادثات میں ہوئی اموات ، شہر اور تعلقہ میں 539 موٹر سائیکل چوری کے معاملات ، 56 جنسی استحصال کے معاملات ، اقدام قتل کے 32 معاملات ، 141 چھیڑ چھاڑ کے معاملات ، 150 مکان ، دکان کارخانے میں ہوئی چوری کے معاملات کا اندراج کیا گیا ہے ، جس میں قتل میں 35 ملزمین کی گرفتار عمل میں آئی ہے اور دیگر 3 لاپتہ ، وہیں 150 چوری کے معاملات میں پولیس نے 16 معاملات کو حل کردیا ہے وہیں چوری شدہ 154 موٹر سائکلوں کو برآمد کیا گیا ہے، دیگر معاملات کی جانچ کی جارہی ہے ۔