Friday, February 26, 2021
malegaontimes

فلائی اوور بریج کی لمبائی بڑھائی جائے، ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل صاحب کا میونسپل کمشنر سے ملاقات و مطالبہ

شہر مالیگاؤں کے ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ میونسپل کمشنر سے ملاقات کی، اور زیر تعمیر فلائی اوور بریج کی تمام تر صورتحال سے واقف کراتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس بریج کی لمبائی بڑھا کر بریج کے نیچے سے راہگیروں کے لئے کشادہ راستہ کا انتظام کیا جائے۔

ایم ایل اے صاحب نے مستقبل میں ہونے  والی ممکنہ پریشانیوں سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ،  شہریان مالیگاؤں کو اگر ہزار کھولی سے بس اسٹینڈ یا احمد رضا روڈ جانا ہوتو انہیں سخاوت ہوٹل کے پاس سے سوپر مارکیٹ کا لمبا چکر کاٹ کر جانا ہوگا ۔ ایسے میں ظاہر سی بات ہیکہ پیدل چلنے والے افراد اور اسکولی بچے اتنا لمبا چکر نا کاٹتے ہوئے رونگ سائڈ چل سکتے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک نظام میں مزید دشواریاں پیدا ہوسکتی ہے ۔ تمام اسکولوں کا راستہ ، سرکاری بسوں کا راستہ اور بازاروں کو جانے کا راستہ بریج کے نیچے  ہے تو تمام افراد بھی بریج کے نیچے سے ہی چلیں گے۔ جس کی وجہ سے بریج کے نیچے ٹرافک کا مسئلہ برقرار رہے گا۔

 تعمیر کے بعد ہونے والی پریشانیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب نے بتایا کہ آگرہ روڈ کے اس پار شہر کے مشرقی حصہ میں ایک لاکھ اسّی ہزار سے زائد لوگ رہتے ہیں ۔ آگرہ روڈ پار کرکے شہر کے اس حصہ میں آمدورفت کیلئے شہید عبدالحمید المعروف کسمباء روڈ اور ہزار کھولی سے ہوتے ہوئے سخاوت ہوٹل کے پاس کے راستہ کا استعمال سب سے زیادہ ہوتا ہے۔ اے ٹی ٹی اسکول،  جے اے ٹی اسکول اور اطراف کی دیگر اسکولوں میں زیر تعلیم دس ہزار سے زائد طلباء کا گزر بھی انہیں راستوں سے ہوتا ہے۔

malegaon flyover bridge

ان سبھی باتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے مہا گٹ بندھن اور مجلس ایم ایل اے کی جانب سے  کمشنر سے مطالبہ کیا گیا  کہ اس بریج کی لمبائی بڑھا کر بریج کے نیچے سے راہگیروں کے لئے کشادہ راستہ کا انتظام کیا جائے۔

وفد کی تمام باتوں کو بغور سننے کے بعد میونسپل کمشنر نے بریج کی تعمیر کا جائزہ لینے اور تمام تر معلومات سرکار تک پہنچا کر فلائی اوور بریج کی لمبائی بڑھانے کی کوشش کا عندیہ ظاہر کیا۔


error: Content is protected !!