Friday, February 26, 2021
malegaontimes

فلائے اوور بریج کی تعمیر کو لیکر آیا نیا موڑ، سیاست سے پرے روزگار کیلئے دکاندار اور کاروباری افراد کا کمشنر کو مکتوب

مالیگاؤں:  سخاوت ہوٹل اور شان افسرہ ہوٹل سے آگے زمین مالکان، رہائشی فلیٹ مالکان، شاپنگ کمپلیکس، اور دیگر تجارتی اداروں سے منسلک افراد نے میونسپل کمشنر کو میمورنڈم دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ گذشتہ دو برسوں سے اس فلائی اوور برج کاکام جاری ہے ،جس کا روزی روٹی پر راست اثر پڑرہا ہے۔ حکومت مہاراشٹر کے محکمۂ شہری ترقیات، نگر پریشد پرشاشن سنچالنالیہ اور سورن جینتی نگر اتھیان کی مشترکہ میٹنگ منعقدہ 23/02/2017 کے 2015/پ ک /119/33 کے منظور پلان کیمطابق ہی تعمیر کیا جائے۔ کیونکہ درج ذیل دستخط کنندہ سالوں سے اذیت جھیل رہے ہیں۔

flyover-1 malegaon

 اگر لمبائی بڑھانے کیلئے کام روکا گیا تو مزید تین سال لگ سکتے ہیں اور اس دوران بھی ہماری روزی روٹی متاثر ہوسکتی ہے اسلئے حکومت مہاراشٹر کے منظور پلان کے مطابق ہی اس فلائی اوور برج کی تعمیر کو مکمل کیا جائے۔ اس تعمیری کام میں کسی بھی خاندان یا سیاسی دباؤ کو ہرگز خاطر میں نہ لایا جائے اگر کوئی سیاسی جماعت دباؤ کی سیاست کرتی ہوتو پولیس محکمہ کے تعاون سے بھی اس کام کی تکمیل کی جاسکتی ہے۔  اس طرح کا مطالبہ میں سخاوت ہوٹل، کوہ نور کمپاؤنڈ، شان افسرہ، صمد حبیب کمپاؤنڈ، صابر ستار کمپاؤنڈ، سوپر مارکیٹ رہائشی فلیٹ مالکان و شاپنگ سینٹرس مالکان، یرنس بلڈنگ مٹیریلس، نیشنل کمپلیکس، جلال صابر کمپاؤنڈ، اور دیگر زمین مالکان کے دستخط ہیں۔

Ad:


free-home-delivery


error: Content is protected !!