Saturday, February 27, 2021
malegaontimes

مالیگاؤں گرلز ہائی اسکول میں جاری کلینک میں مفتی صاحب کی جانب سے حفاظتی سامان کی تقسیم

حضرت مولانا مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب کی زیر سرپرستی و ڈاکٹر سعید احمد فارانی و رفقاء کی زیر نگرانی مالیگاؤں گرلز ہائی اسکول میں جاری کلینک میں آج رکن اسمبلی حضرت مولانا مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب کی جانب سے بخار چیک کرنے والی تھرمل مشین، سینیٹائزر، پی پی ای کٹ و دیگر حفاظتی سامان فراہم کیا گیا.

اس موقع پر ڈاکٹر صاحبان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے مفتی صاحب نے شکریہ اور دعائیہ کلمات ادا کئے.. عیاں رہے کہ یہ کلینک تبلیغی جماعت سے منسلک احباب جن میں محب اللہ سیٹھ، حاجی عبد الرحیم، سلیم سیٹھ پانی والے، حاجی حبیب، فرید فارانی وغیرہ کے تعاون اور شہزاد سیٹھ برف والے، پا پاپا سکنتلا، مزمل بفاتی، خالد سکندر، مسعود مولانا کمپاؤنڈ و رفقاء کے زیر انتظام جاری ہے.

malegaon girls high school clinic

اس کلینک سے روزانہ ایک بہت بڑی تعداد استفادہ کر رہی ہے جنہیں مفت دوا گولی دی جا رہی ہے. یہاں تمام تر احتیاطی تدابیر کو مدنظر رکھ کر ڈاکٹر اقبال احمد اور ڈاکٹر توقیر احمد صاحبان اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں. عوام سے گذارش ہے کہ وقت کا خیال رکھتے ہوئے بلا خوف و خطر اپنے امراض کا علاج کروائیں. یاد رہے کہ ہر سردی کھانسی زکام کا نام کورونا نہیں ہے.. یہ سب عام سی موسمی بیماریاں ہوتی ہیں جو برسہا برس سے سماج میں پائی جاتی ہیں.. اور ان کا علاج ممکن ہے اس لیے بلا خوف علاج کروائیں.. علاج کروانا سنت ہے.. اسے دبا کر مزید پیچیدگی کا شکار نہ بنائیں.

فقط :- حاجی خالد سکندر، مزمل بفاتی و کلینک انتظامیہ

error: Content is protected !!