Friday, March 5, 2021
malegaontimes

لاک ڈاؤن 4، مالیگاؤں کے 72 علاقے مکمل بند رہینگے؟

مالیگاؤں: جمعرات کے دن مہاراشٹرحکومت کی جانب سے  لاک ڈاؤن 4 کے لئے ایک اہم میٹنگ ہوئی جس میں وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے ، نائب وزیر اعلی اجیت پوار ،  وزیر مالیات بالا صاحب تھورات ، تعمیرات عامہ کے وزیر اشوک چوہان ،آب پاشی کے وزیر جینت پاٹل،    کے ساتھ ساتھ چیف سکریٹری اجوئے مہتا  اور  پولس کمشنر پرم ویر سنگھ موجود تھے ۔ تیسرے لاک ڈاؤن کی مدت کے 17 مئی  اتوار کو ختم ہورہی ہے اس کے بعد کی منصوبہ بندی کے لئے  اس میٹنگ میں مہاراشٹر کی موجودہ صورتحال پر صلاح مشورہ ہوا اور حالات کا جائزہ لیا گیا  اور اتفاق رائے سے کرونا وائرس کی  حالیہ صورتحال کے پیش نظر 31 مئی  تک  لاک ڈاؤن  بڑھانے کے سلسلے میں اتفاق رائے ہوگئی ہے ۔اسی کے ساتھ کاروبار شروع کرنے کے معاملے پر بھی اتفاق رائے سے رضا مندی ظاہر کر دی گئی ہے۔ اسی طرح  یہ شرط رکھی گئی  ہیکہ کرونا بیماری میں اضافہ نہ ہو اس مقصد کے تحت کنٹینمینٹ زون (سنگین علاقے)  یعنی جن محلوں اور علاقوں میں کرونا وائرس بیماری کے مریض ملے ہیں ان علاقوں میں کاروبار شروع کرنے کے سلسلے میں کسی بھی طرح کی سہولت نہیں دی جائے گی ۔

 اس سلسلے میں  وزیراعظم نریندر مودی نے کچھ دنوں پہلے ہی لاک ڈاؤن 4 کے تعلق سے قوم سے خطاب کیا تھا اور نئے قائدے اور قانون کے ساتھ  لاک ڈاؤن بڑھانے کی بات کہی تھی۔

اگر کنٹینمینٹ زون کی بات کی جائے تو مالیگاؤں کارپوریشن کی حدود میں 72محلے ایسے ہیں جنہیں کرونا وائرس کے سبب سنگین علاقہ (ریڈ زون) قرار دیا گیا ہے۔ ان محلوں میں ۳۱ مئی ۲۰۲۰ تک کاروبار شروع ہونے کے آثار انتہائی کم  ہیں ۔ ان محلوں کے نام ذیل  میں  ہیں ۔

۱) مومن پورہ ، کمال پورہ   ( ۲ ) گلاب پارک   ( ۳ ) مدینہ آباد ، مرچنٹ نگر ، عوامی نگر  (۴  ) نیا پوره     ( ۵ ) اقصیٰ کالونی   ( ۶ ) پوار گلی    ( ۷ ) اسلام پورہ    ( ۸ ) نور باغ   ( ۹ ) جونا  آزاد نگر   ( ۱۰ ) چند پوری گیٹ بھائیکلہ   ( ۱۱ ) بیلباغ  ( ۱۲ ) خوشامد پورہ    ( ۱۳ ) اپناسوپر مارکیٹ   ( ۱۴ ) اسلام آباد سدھارتھ واڑی   ( ۱۵ ) موتی پورہ    ( ۱۶ ) ہزارکھولی   ( ۱۷ ) محوی نگر    ( ۱۸ ) داتار نگر   ( ۱۹ ) جادھونگر   (۲۰) سنجے گاندھی نگر     ( ۲۱ ) کمہار باڑہ   ( ۲۲ ) جیوتی نگر

( ۲۳ ) نیا اسلام پورہ   ( ۲۴ ) سردارنگر      ( ۲۵ ) حکیم نگر     ( ۲۶ ) مسلم پورہ      ( ۲۷ ) عثمان آباد   ( ۲۸ ) کلکٹر پ   (۲۹) ایکتا نگر،  شری رام نگر   ( ۳۰ ) گلشیر نگر   ( ۳۱ ) محمد آباد   ( ۳۲ ) ہمت نگر   ( ۳۳ ) جعفر نگر   ( ۳۴ ) منگلوار وارڈ  (۳۵ ) نیا آزاد نگر   ( ۳۶ ) پرکاش ہاؤسنگ سوسائٹی    ( ۳۷ ) کلکٹر پٹہ   ( ۳۸ ) سلیم منشی نگر  ( ۳۹ ) جے رام نگر   ( ۴۰ ) مترنگر ۔ آنند نگر ( سوئے گاؤں )         ( ۴۱ ) محفوظ کالونی کسمبا روڈ   ( ۴۲ ) ڈاکٹر امبیڈکر نگر  ( ۴۳ ) موچی کارنر          ( ۴۴ ) مسلم نگر  (  ۴۵ ) دت نگر مولانا حنیف ملی نگر  ( ۴۶ ) نندن نگر  ( ۴۷ ) انگنو سیٹھ کا ملا   ( ۴۸) کالی کھولی   ( ۴۹) کرشنا نگر کلکٹر پٹہ   ( ۵۰) ہمت نگر پولس کالونی  ( ۵۱) گلشن ابراہیم   ( ۵۴) جمہور نگر   (  ۵۳) ورداون کالونی    ( ۵۴)  سنگمیشور  ( ۵۵ )  ماڑی منگل کاریالیہ    ( ۵۲ ) پرانا سلاٹر ہاؤس   ( ۵۷) چونا بھٹی   ( ۵۸) نیا اسلام پورہ   ( ۵۹ ) سانے گروجی نگر  ( ۶۰)  اوم کار اپارٹمنٹ  ( ۶۱) محمد آباد   ( ۶۲) پارٹ کناره     ( ۶۳)  پنڈلک نگر   (۶۴) منگل مورتی اپارٹمنٹ  (۶۵)   ہنگلاج نگر   (۶۶)شبیر نگر   ( ۶۷) اعظمی نگر   (۶۸) رحمٰن پورہ   (۶۹) عائشہ نگر   ( ۷۰ ) سلیم منشی نگر   ( ۷۱ ) گلشیر نگر  ( ۷۲ )  نہال نگر

error: Content is protected !!