Wednesday, March 3, 2021
malegaontimes

مالیگاؤں میں کورونا کے 13 نئے مریض، کچھ ڈاکٹروں نے رپورٹس کو غیر معتبر بتایا، مریضوں کے ساتھ خراب سلوک کی شکایات

شہر میں کورونا کے 13 نئے مریض سامنے آئے ہیں کئی دنوں کے بعد اتنی تعداد میں کورونا مثبت مریضوں کا سامنے آنا فکر انگیز ہے حالانکہ شہر کے بہت سارے ماہر ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ حال میں آنے والی کورونا رپورٹس غیر معتبر آرہی ہیں مریضوں کی حالت اور رپورٹ کا موازنہ صحیح نہیں لگ رہا ہے۔ اس معاملے میں ابھی تک سرکاری لیب سے کسی طرح کا جواب نہیں مل پایا ہے۔

وہیں کچھ مریضوں کی طرف سے شکایت موصول ہورہی ہیکہ ندی کے اس پار کورونا یا سردی، بخار نمونیہ سے تعلق کسی بھی بیماری کے علاج کے لئے بہت ساری پریشانیاں اٹھانی پڑ رہی ہیں بہت سارے دواخانوں سے انہیں یہ کہ کر بھگایا جارہا ہیکہ سرکاری دواخانوں میں علاج کر لو یا تمہارے علاقے میں علاج کرالو انکا ٹھیک سے چیک اپ نہیں کیا جارہا ہے۔

جمعہ 9 جنوری کو ناسک شہر میں کورونا ویکسین کا ڈرائی رن ہونے والا ہے ناسک شہر کارپوریشن کے محکمہ صحت نے اسکی تیاریاں مکمل کر لی ہیں اسکے لئے کل 125 افراد کو ویکسین دی جائیگی اور اسکے بعد انہیں 30 منٹ تک ویکسین سینٹر پر نگرانی میں رکھا جائے گا ناسک شہر کے بعد جلد ہی مالیگاؤں شہر میں اسکا ڈرائی رن رکھا جائیگا۔

error: Content is protected !!