Wednesday, March 3, 2021
malegaontimes

ناسک شہر میں مالیگاؤں پیٹرن، مالیگاؤں اگینسٹ ہیٹ اور مالیگاؤں اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن

بروز جمعہ 19جون کو ناسک شہر میں کورونا کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ناسک شہر کے کارپوریٹر سفیان ابراہیم المعروف صوفی جِن اور دیگر ذمہ داران کی دعوت پر مالیگاؤں اگینسٹ ہیٹ اور مالیگاؤں اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے ذمہ داران نے کرونا پر کس طرح قابو پایا جائے اس پر تبادلہ خیال کیا۔ اور ناسک شہر کے ذمہ داران کی درخواست پر مالیگاؤں سے میڈیکل ٹیم بھیجنے کا تیقن دلایا۔

مالیگاؤں شہر میں کرونا کے بڑھتے ہوئے امراض کے دوران اپنی بےلوث خدمات انجام دینے والے ڈاکٹر محب الدین(MSO)، ڈاکٹر عمار شفیق احمد، ڈاکٹر وسیم، کے علاوہ ابراہیم انقلابی، راحیل حنیف، انصاری محمد طلحہ، سعد شاہد، اسلم خان یونائیٹیڈ لینڈ ڈیولپر، نے ناسک کے کووڈ ہاسپیٹلس کا دورا کیا ، اور بہت سے مریضوں سے ملاقات کر کے ان کی حوصلہ افزائی کی۔  اور مالیگاؤں میں کس طریقے سے کرونا پر قابو پایا گیا اور کون کون سی حکمتِ عملی اپنائی گئ اس پر تفصیلی گفتگو کی، اور  افرادی اور ہر طرح کی مدد کا یقین دلایا  اور ناسک شہر کے ذمہ داران کی درخواست پر مالیگاؤں سے میڈیکل ٹیم بھیجنے کا تیقن دلایا۔ انشاءاللہ جلد ہی مالیگاؤں سے ڈاکٹرس اور وارڈ بوائز کی خصوصی ٹیم  ناسک روانہ کی جائے گی۔

Ad:


free-home-delivery


error: Content is protected !!